کینیڈا کے وفاق اور ٹورنٹو کے میونسپل رہنماؤں کا سیلابی سے بچاؤ کیلئے اہم منصوبوں کا اعلان
موسمیاتی تبدیلی کے باعث سنگین موسم کے امکانات کا حوالہ دیتے وفاقی اور ٹورنٹو کے میونسپل رہنماؤں نے سیلاب اور طوفان سے نمٹنے کیلئے چار سو ملین ڈالر مالیت کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے بنیادی ڈھانچہ فرانسس فلپ نے شمالی ٹورنٹو میں نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈین عوام اور انکی حکومتوں کو موسمیاتی تبدیلی کی آزردہ، نئی اور پیچیدہ حقیقت کے مطابق حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چار منصوبوں کیلئے وفاقی فنڈز میں 150.4ملین ڈالر کا اعلان کیا جبکہ یارک ریجن اور ٹورنٹو ،مارخم اورواون کے شہروں کی حکومتیں 252.7ملین ڈالر سے کردار ادا کریں گی۔ ان منصوبوں میں مڈ ٹاؤن ٹورنٹو ریلیف اسٹورم سیوورکی تعمیر ،یارک درخم سیویج سسٹم کو جوڑنے اور سیلاب کے کنٹرول کا منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔طوفانی پانی کے سیلاب سے نمٹنے کے منصوبے پانی کے معیار میں بہتری لائیں گے اور سیلاب کے اثرات سے 35000سے زائد لوگوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔