Mar 28, 2019 03:06 pm
views : 346
Location : Different Places
Islamabad- Vegetables Price Hike
اسلام آباد،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کابرا حال کر دیاہے جہاں ڈالر کی قیمتوں کو پر لگےہوئے ہیں وہیں کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں موسم تبدیل ہوتے ہیں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھنا شروع ہوگئیں۔
پہلے ٹماٹر نے کیئے شہریوں کے چہرے لال پھر پیاز نے رولایا بے حساب ،عوام بھی سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر چیختے رہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔
دکاندار ڈنکے کی چوٹ پر شہریوں سے دوگنے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف شہری مجبور ہو کر دکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے اور مطالبہ کیاہے کہ حکومت جلد مہنگائی پر کنٹرول کریں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خریدار وزیر زیب کا کہنا تھا کہ سبزی ہر گھر کی ضرورت ہے لیکن آجکل سبزی بھی عام انسان کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے اعلیٰ حکام اس معالمے پر سنجیدگی سے غور کریں۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ اکثر سبزیوں کے سیزن ختم ہو چکے ہیں بارشوں کی وجہ سے سبزیاں ویسے بھی کم ہوئی ہیں جبکہ نوے فیصد سبزیا ںمہنگی ہیں۔