کراچی، چوتھی موبائل کامرس و ڈیجیٹل بینکنگ سمٹ و نمائش کا انعقاد
کاروباری سرگرمیوں میں جدت اور بدلتے رجحانات کے پیش نظرپروفیشنل نیٹورک کے زیر اہتمام چوتھی موبائل کامرس و ڈیجیٹل بینکنگ سمٹ و نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی نامور کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر شرکا کی جانب سے شہر میں موجود کاروباری مواقعوں،اور موبائل کامرس اور ڈیجیٹل بینکنگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
پروفیشنل نیٹورک کے سربراہ محمود ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 سالوں سے پرفیشنل نیٹورک دیجیٹل اور موبائل بنکاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہےجبکہ کارپوریٹ سیکٹر میں بھی پروفیشنل نیٹورک اہم کردار ادا کررہا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسماعیل ماکڈا کا کہنا تھا کہ ماضی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود کراچی کے تاجروں نے حالات کا مقابلہ کیا،تاجر برادری ہر موقع پر حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
ماہر معاشیات عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فنانسر سروسزکے ذریعے کئی لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے ہمیں اس شعبے سے مزید فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے۔
مشہور آنلائن اسٹور کے مینجنگ ڈائریکٹر احسان سایا کا کہنا تھا کہ چند سالوں میں آنلائن لاروبار کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے پر طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔
نیشنل بنک آف پاکستان کے نائب صدرسید ابن حسن کا کہنا تھا کہ آج کی کانفرنس صحت مند معیشت اوربنکنگ کے حوالے سے اہم رہی ،نیشنل بنک ڈیجیٹل بنکنگ کے حوالے سے کافی عرصے سے میدان میں ہے جبکہ اس سلسلے میں نیشنل بنک کی پراڈکٹس نے بھی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔