برٹش کولمبیا کے انسانی حقوق کے ٹریبیونل کاخواجہ سرا اور سیاستدان مورگین اوگر کے حق میں فیصلہ
برٹش کولمبیا کے انسانی حقوق کے ٹریبیونل نے فیصلہ کیا ہے کہ خواجہ سرا اور سیاستدان مورگین اوگر نے 2017 کے صوبائی انتخاب میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا۔
انسانی حقوق ٹیربیونل میں دائر کی جانیوالی شکایت کے مطابق بل واٹ کاٹ نے اوگر کی صنف کو لے کر ان کیخلاف مہم چلائی گئی جب وہ وینکوور میں ایم ایل اے کی نشست کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہیں تھیں۔
واٹ کاٹ کی جانب سے شکایت کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
بی سی انسانی حقوق کی ٹریبیونل نے فیصلہ دیا ہے کہ واٹ کاٹ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور ہیٹ اسپیچ کے مرتکب قرار پائے جبکہ اوگر کا کہنا تھا کہ فیصلے سے صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ایک ایسی کمیونٹی کو اسکا فائدہ ہوگا جو پورے کینیڈا میں پروپیگنڈے اک سامنا کرتی ہے جبکہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔