Mar 28, 2019 10:07 pm
views : 408
Location : luxury Omni King Edward Hotel
‘Thank you for your donation’ Trudeau to protester over First Nation mercury poisoning at fundraiser.
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو فنڈ ریزنگ کی تقریب میں احتجاج کا سامنا
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو اس موقع پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹورنٹو میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر جسٹن ٹروڈونے احتجاج کرنے والی خاتون کو جواب دیا کہ آپ کے عطیات کا شکریہ۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعہ جسٹن ٹروڈو کی تقریر کے دوارن پیش آیا جہاں لبرلز کو ڈونرز کی جانب سے پندرہ سو ڈالر ملنے کی توقع تھی۔
احتجاج کرنے والے خاتون نے جسٹن ٹروڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گراسی نیروز کے لوگ تکلیف میں مبتلا ہیں اور آپ یہاں چندہ جمع کر رہے ہیں جبکہ آپ کو لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ لبرل پارٹ میں مختلف نظریات کے لوگ شامل ہیں اور ہم سب کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔