ٹورنٹو کے شہری موسم بہار سے بھر پور طریقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار رہیں،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کے شہری موسم بہار سے بھر پور طریقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار رہیں۔
شہریوں کو دو مختلف قسم کی کیفیات کا سامنا کرنا پڑےگا جس میں دھوپ کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ درجہ حرارت رولر کوسٹر ویک اینڈ تک جا ری رہے گا،جمعرات کے روز شہر کا موسم ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اونٹاریو کا موسم دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگا جنوبی اونٹیریو میں موسم گرم جبکہ شمالی اونٹیریو میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
موسمیات کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل کا پہلا ہفتہ توقع سے زیادہ سرد ہوگا۔