کراچی،ہمارا فن ہمارے ملک کی امانت ہے جو بھی کریں گے اپنے ملک کیلئے کریں گے،راحت فتح علی خان
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی موسیقی اور جادوئی آواز کے ذریعے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی اور انہیں بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی تاہم اب انہیں لندن آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا ہے ۔ رات فتح علی خان کے علاوہ دیگر 8 شخصیات کو بھی اس تقریب میں اعزازی ڈگری دی گئی ہے ۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے، جو کہ خاندان کے لئے اللہ کی طرف سے خاص اعزاز ہے کیونکہ حرم شریف میں عمرے کی ادائیگی کے دوران دعا مانگنے کےایک گھنٹے بعد اس کی اطلاع ملی۔
ہم کسی بھی ملک میں خود سے نہیں جاتے ہمارا فن ہمارے ملک کی امانت ہے جو بھی کریں گے اپنے ملک کیلئے کریں گے، پاکستان میں حکومت کی جانب سے مجھے جو عزت اور پزیرائی ملی، اس سے مطمئن ہوں، جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت مند فنکاروں کی دادرسی کے خصوصی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔