کراچی،وزیر اعظم کے غربت مٹاؤ پروگرام سے شہری ناامید
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے اسی ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے تاہم شہریوں کی جانب سے اس پروگرام پر ملی جلی رائے کا اظہار کیا گیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعووں کے برعکس مہنگائی میں اضافہ ہی ہورہا ہے ان حالات میں غربت کس طرح کم ہوگی،جبکہ موجودہ حکومت آنے کے بعد عوام کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے نوجوان فرحان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کئی حکومتیں آئی اور غربت ختم کرنے کے دعوے کئے گئے تاہم حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ غربت کے بجائے غریب ہی ختم ہورہے ہیں۔
شیر محمد کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہے بتا نہیں سکتے جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے عوام برباد ہوگئی ہے۔
عمر کا کہنا تھا کہ حکومت دیہات میں تو بکریاں اور مرغیاں دے رہی ہے جبکہ شہروں میں توڑ پھوڑ کر رہی ہے یہ کیسی تبدیلی ہے۔
عبدالقادرکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بہتری تو نظر نہین آرہی تاہم عوام کے حالات پہلے سے ذیادہ بدتر ہوگئے ہیں۔