Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 29, 2019 05:01 pm views : 530

Location : Foreign Office

Islamabad- Kartarpur Corridor India postpones scheduled meeting.
  • Urdu

بھارت نے کرتارپور راہداری پر2 اپریل کو مذاکرات سےانکار کردیا

بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2اپریل کو مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔
بھارت اپنی مذہبی اقلیت سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے لگا، پاکستان نے تو کرتارپور راہداری کھولنے کا وعدہ نبھادیا لیکن بھارت اب پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہا ہے اور معاملے پر روایتی بلیک میلنگ شروع کردی۔
بھارت نے 2 اپریل کو طے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے، جب اس بارے میں پاکستان کا جواب آئے گا اس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔ بھارتی انکار کے باعث پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات ملتوی ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور راہداری کھولنے کےلیے مذاکرات 2 اپریل کو واہگہ بارڈرپر ہونا تھے جس کے لیے بھارت کے برعکس پاکستان نے بھارتی میڈیا کو مذاکرات کی کوریج کی اجازت بھی دی تھی۔ حالانکہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپرہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی 19 مارچ کو تکینکی ماہرین کی ملاقات بہت مثبت تھی، اور اب عین آخری وقت پر بھارت کا مذاکرات کوملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved