کوئٹہ،ہم حکومت میں فیصلہ کرکےآئے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہم حکومت میں فیصلہ کرکےآئے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،آئندہ الیکشن نہیں دیکھنا، ہماری کوشش ہے کہ ترقی ایسےہوکہ ملک کےتمام لوگ آگےآئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھےبہت خوشی ہوئی کہ بلوچستان میں ایساوزیراعلیٰ ہےجودردرکھتاہے، جب انسان دل سےبات کرتاہےتواس کااثرہوتاہے، بلوچستان خوش قسمت ہےکہ اس کے وزیراعلیٰ جام کمال ہیں۔
عمران خان نے کہا صرف الیکشن کےلیےبلوچستان کاسوچاجاتاہے، ملک کےلیےآرمی چیف کاشکرگزارہوں ، آرمی چیف کی مددسےکارڈیک سینٹر بنایا گیا ہے، علاج کےلیےبلوچستان کےعوام کوکراچی جاناپڑتاتھا۔
ان کا کہنا تھا کینسراوردل کےاسپتال کےلیےخصوصی سہولتیں درکارہوتی ہیں ، عمارت توبن سکتی ہےلیکن اس کےلیےافرادی قوت نہیں ملتی، بلوچستان میں فوج کےساتھ مل کرکینسر کے علاج کااسپتال بناناچاہتے ہیں، ہمیں مغربی راہداری کوپہلے بناناچاہیےتھا۔
وزیراعظم نے کہا یہ علاقہ ترقی میں پیچھےرہ گیااس کی طرف پہلےتوجہ دی جانی تھی، پاکستان کےلیےاس 305 کلومیٹر کے روٹ سے بہت تبدیلی آئے گی، سوچ رہےہیں کہ کوئٹہ سےتفتان تک ایک ریلوےٹریک بنے، کوئٹہ سے تفتان اور پھر ایران تک ریلوے ٹریک بنانے پر کام کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کوئٹہ کےلیےایک ماسٹرپلان بنانابہت ضروری ہے،ماسٹرپلان کےنہ ہونےپرشہروں کوسہولتیں نہیں دی جاسکتیں، بلوچستان میں ایک خوف یہ ہےکہ یہاں کےلوگ اقلیت بن جائیں گے۔
انھوں نے کہا ہماری کوشش ہےکہ بلوچستان میں تربیت کےلیےزیادہ ادارےبنائیں، بلوچستان میں مقامی حکومت کاایک مضبوط نظام لاناہوگا، سوچ یہ ہے کہ بلوچستان کےعوام کوترقی دی جائے، گاؤں کےلوگوں کوہی پتہ ہوتاہےان کوکس چیزکی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کےپی میں ہمیں سب سےزیادہ فائدہ ولیج کونسل سےہوا، بلوچستان میں ہماری ترقی کی سوچ ہے، ہما ری حکومت فیصلہ کرکےآئی ہے ہم نے ترقی دینی ہے،آئندہ الیکشن نہیں دیکھنا، ہماری کوشش ہےکہ ترقی ایسےہوکہ ملک کےتمام لوگ آگےآئیں۔