گھوٹکی، کل عمران خان سندھ کےلیےاہم پیغام لیکرآرہےہیں، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کل عمران خان سندھ کےلیےاہم پیغام لیکرآرہےہیں، :وزیراعظم سندھ کونئےپاکستان میں شامل کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علی گوہر مہر چند اہم خاندانوں میں شامل ہے، مہرخاندان ماضی میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرچکاہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا تھرپارکرمیں بچےغذائی قلت سےمررہےہیں، کل عمران خان سندھ کےلیےاہم پیغام لیکرآرہےہیں، وزیراعظم سندھ کونئےپاکستان میں شامل کرچکےہیں۔
دوسری جانب جی ڈی اے رہنماسردارعلی گوہر مہر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں گیس کےذخائرہیں لیکن مقامی لوگ اس سےمحروم ہیں، گھوٹکی سےحاصل ریونیوکاحصہ گھوٹکی کوہی نہیں ملتا، یپلزپارٹی میں ہوتےہوئےاپنی حکومت کےخلاف احتجاج کرتارہا۔