کراچی،احتجاجی اساتذہ کی سندھ بھر میں امتحانات کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی دھمکی
کراچی
پریس کلب پر اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ سندھ کے ٹیچرز کی
جانب سے میٹرک امتحانات کے بائیکاٹ کے اعلان پرطلبہ پریشان ہیں، ٹیچرز کے
مطالبات ہیں کہ ٹائم اسکیل، مستقل ملازمت، ترقی اور دیگر مراعات دی جائیں،
ٹائم اسکیل، مستقل ملازمت، ترقی اوردیگر مطالبات پر مظاہرین نے کراچی پریس
کلب کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم سندھ بھر مین امتحانات کا بائیکاٹ کرتے ہیں کسی کو بھی امتحانت نہیں کروانے دیں گے۔
گزشتہ
روز جب اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو اساتذہ پر پولیس نے
چڑھائی کردی تھی ، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی
ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک منور عباس کا کہنا تھا کہ استاد کا ذہنی توازن خراب نہیں ہے جو وہ
سڑکوں آیا ہے ٹیچرز کے مطالبات پورے کئے جانے چاہئیں۔
منیر احمد جان کا
کہنا تھا کہ اساتذہ حق پر ہین اور اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جو بہیمانہ
تشددکیا گیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا سندھ کے تمام اسکولوں میں امتحانات کا
بائیکاٹ کرتےہیں۔