Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 29, 2019 07:00 pm views : 470

Location : Press Club

Karachi- Ex governor Sindh Mohammad Zubair Press Conference
  • Urdu

کراچی، آٹھ مہینے گذرنےکے بعد ملک کے عوام مشکل میں پھنس گئے ہیں،سابق گورنر سندھ

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محد زبیر نے کہا ہے کہ آٹھ مہینے گذرنےکے بعد ملک کے عوام مشکل میں پھنس گئے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیاتھا لیکن چھ لاکھ نوکریاں چلی جائیں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کوبٹھایا گیا تھا کہ وہ معاشی مشکلات ختم کریں گے، مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بحالی کا حل مرغیاں، انڈے اور بکریاں ہیں،اس سال کے اختتام پر30سے 40 لاکھ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے آ جائیں گے،معیشت ٹیکس وصولی سے بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہوں گا اپنی پرانی تقریریں سن لیں کچھ شرم آئےگی،پاکستان کی تاریخ میں اتنے قرضے نہیں بڑھے جتنے ان 8 ماہ میں بڑھے ہیں ہم لاتے تو بھیک ہوتی اور یہ لائیں ہیں تو پیکیج ہو گیا،ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ تھا کہ ٹیکس وصولی دگنی کردیں گےجبکہ اب حالت یہ ہے کہ ٹیکس ہی جمع نہیں ہوپارہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ لیڈر ایماندار ہو تو لوگ ٹیکس دیتےہیں،خان صاحب کو سب سے زیادہ دھچکا ٹیکس وصولی نہ ہونے سے لگاہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان 10سال کا ذکر کرتے ہیں، مشرف کا ذکرکرتےہوئےان کی زبانیں لڑکھڑاتی ہے، کیونکہ موجودہ حکومت کےکئی وزیر پرویز مشرف کابینہ کےہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved