Mar 29, 2019 09:08 pm
views : 478
Location : Domestic Place
Gwadar- PM Imran Khan Addresses
گوادر،گوادر سے صرف بلوچستان کی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی ترقی ہوگی، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پورے خطےکو فائدہ ہوگا، جب مقامی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے اسی وقت ڈیولپمنٹ ہوتی ہے۔
گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر خاندان کو7 لاکھ بیس ہزار روپے کا ہیلتھ کارڈ دیں گے، گوادر میں ہم انصاف ہیلتھ کارڈ دیں گے، مچھیروں کے لئے برجز بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی علاقوں میں ایران سےبجلی لی جاتی تھی، یہ علاقہ نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہے، جلد اس علاقے کو نیشنل گرڈ سے جوڑ دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، سولڈویسٹ کی ٹریٹمنٹ کریں گے، پانی کو ری سائیکل کریں گے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ گوادر سے بلوچستان ہی نہیں پورے پاکستان کی ترقی ہوگی۔