لاہور،وزیر اعظم عمران خان کو اپنے کارکنوں کو برداشت کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،جواد احمد
نامو ر گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے کارکنوں کو برداشت کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے جس انسان کی سیاست کی بنیاد دوسروں پر تنقید ہو اسے تنقید برداشت بھی کرنی چاہیےعمران خان بائیس سال سے سیاست میں ہیں انہیں کسی نے ووٹ نہیں دیا انکے ووٹ کی بنیادی وجہ نواز شریف اور شہبازشریف پر تنقید تھی۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جواد احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اگر انکے کارکن تنقید برداشت نہین کرسکتے تو ملک میں سیاست کیسے چلے گی۔
جواد احمد کا مزید کہنا تھا کہ جتنے لوگ عمران خان کو جانتے ہیں اتنے ہی مجھے بھی جانتے ہیں اگر عمران خان کے کارکن بغیر کسی وجہ کے بدتمیزی کرتے ہیں تو عمران خان کو اسکی مذمت کرنی چاہیے ایسا کل کو انکے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔