ٹروڈو حکومت خفیہ معلومات لیک ہونے کی وجہ سے پریشان
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وہ خفیہ معلومات کی نقصان دہ لیکس کو روکنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے سپریم کورٹ آف کینیڈا کی ممکنہ تقرری کے حوالے سے تفصیلات کی انکشاف کی تحقیقات کا وعدہ نہیں کیا۔ ٹروڈو کی حکومت انکشافات کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے سے اس معاملے پر دفاع کر رہی ہے کہ وزیر اعظم اور انکے اعلیٰ افسران نے ایس این سی لاویلن کے خلاف مجرمانہ کیس میں مداخلت کیلئے جوڈی ولسن رے بولڈ کے ساتھ بار بار بات چیت کی ہے جس کی بعد میں کمیٹی کی گواہی نے تصدیق بھی کردی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خفیہ معلومات لیکس ہوئی تھیں جس کے مطابق سابق اٹارنی جنرل نے مینیٹوباکے اعلیٰ ٹرائل کورٹ کے چیف جسٹس گلین جوئل کو سپریم کورٹ آف کینیڈا کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی تھی جس پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خدشات کا اظہار کیاجس کے بعد مینٹوبابار ایسوسی ایشن نے اعلیٰ جج کے حق میں بیان جاری کردیا۔