جنوبی اونٹیریو میں ہفتے کا اختتام موسمی درجہ حرارت ، روشنی اور الگ الگ علاقوں میں بارش کے ساتھ ہوگا
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اونٹیریو میں ہفتے کا اختتام موسمی درجہ حرارت ، روشنی اور الگ الگ علاقوں میں بارش کے ساتھ ہوگاجبکہ جمعہ کے روز وقتافوقتا دھوپ نکلنے کا بھی امکان ہے۔
تاہم خطے میں پائے جانے والا کم دباؤ کا سسٹم برف باری ، بارش اورمجموعی طور پر ٹھنڈ کا احساس لائے گا، جنوبی اونٹاریو میں بڑے طوفان کی کوئی پیش گوئی نہیں تاہم نئے سسٹم کے باعث بارشیں ، برفباری اور آندھی وغیرہ کے امکانات ہیں، لیکن اس موسم کی آمد سے قبل جمعہ کوموسم انتہائی پرسکون رہے گا ، رواں ہفتے درجہ حرارت متعدل رہے گا ۔
واضح رہے کہ اونٹیریو میں موسم بہار کا آغاز ہوگیا ہے تاہم سردی کی شدت معمول سے زیادہ ہے۔