بنگلہ دیش، عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 24افراد ہلاک، 73 زخمی
بنگلہ دیش کی چوبیس منزلہ عمارت میں آگ لگنےسے 24 افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہاہے۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں دفاتر پر مشتمل عمارت کی درمیانی منزلوں پر آگ لگی۔
آگ لگنے سے متعدد افراد متاثرہ منزلوں پر پھنس گئے، کچھ افراد بدحواسی میں کھڑکیوں سے نیچے کود گئے، کچھ نے ٹی وی کیبلز کے ذریعے کود کر جان بچانے کی کوشش کی۔
بنگلہ دیش عمارت میں آگ لگنے سے 24 جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور ایک سری لنکن شہری شامل ہیں۔
کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، درجنوں فائر فائٹرز، نیوی اور ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔