Mar 30, 2019 03:00 pm
views : 423
Location : Baagh Ibn-e-Qasim
Karachi- We Provide To youth Best Environment & Play Ground Says PM
کراچی، شہر قائد میں سرسبز وشاداب ماحول کو ترقی دیں گے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کیلئے سرسبز ماحول
ضروری ہے۔ ہم شہر قائد میں سرسبز وشاداب ماحول کو ترقی دیں گے۔ آنے والی
نسلوں کو سرسبز و صاف ماحول نہ دیا تو وہ ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
کراچی میں باغ ابن قاسم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران
خان کا کہنا تھا کہ کرکٹر جاوید میاں داد نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ
جب کرکٹ کھیلتے تھے ان گراؤنڈ میں سے بیشتر گراؤنڈز پر قبضے ہوچکے ہیں۔
ہمیں کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان کے علاوہ صاف ماحول فراہم
کرناہے۔
گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں سے پاکستان کا آٹھواں نمبر
ہے۔ ہم نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم شروع کررکھی ہے تمام پاکستانی اس مہم
میں شامل ہوں۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے کام کرنا ہے اگر ایسا نہ کیا تو
وہ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔