Mar 30, 2019 03:09 pm
views : 493
Location : Rangers Headquarters Sindh
Karachi- No one will again disrupt peace in Karachi, Shehryar Afridi
کراچی، اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی باہر سے پاکستان کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔
رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے
دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ رینجرز نے
سرحدوں کی حفاظت اور کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا، رینجرز نے
پانچ سال میں 16 ہزار آپریشن کیے اور 12 ہزار سے زائد دہشت گرد گرفتار
کرکے پولیس کے حوالے کیے، سندھ رینجرزکی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا،
کراچی کی روشنی اور امن بحال ہوچکا ہے، کراچی ایک بار پھر معاشی اور
تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بیرونی کوششوں سے ہمارے امن کو خراب کرنے
کی کوشش کی گئی، آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، اب ملک کے
آئین پر سودے بازی نہیں ہوگی، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے
گا، اندر بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ریاست اب
کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، اب کوئی بھی باہر
سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔