Mar 30, 2019 03:11 pm
views : 390
Location : Accountability Courts
Karachi- Court extends Siraj Durrani's physical remand till April 12
کراچی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں توسیع
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید
13 روز کی توسیع کردی گئی، نیب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت کے
روبرو پیش ہوئے ، سماعت میں نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی
استدعا کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل تک نیب کے حوالے
کردیا گیا ہے۔
عدالت نے ریمانڈ میں توسیع دیتے ہوئے نیب کے وکیل کو ہدایت دی کہ آئندہ
سماعت میں آغا سراج درانی کے کیس پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔