Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 30, 2019 04:14 pm views : 443

Location : Ghotki

Ghotki- PTI will Government in Sindh after next Election, Foreign Minister
  • Urdu

گھوٹکی، پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک سمٹ کر رہ گئی، پنجاب میں ن لیگ اکھڑ گئی،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  وفاق کی علامت پیپلز پارٹی آج اندرون سندھ تک سمٹ کر رہ گئی، پنجاب میں ن لیگ اکھڑ گئی، خیبر پختونخوا میں جے یو آئی اور اے این پی کا وجود نظر نہیں آتا، باشعور لوگوں کو اب نیا راستہ تلاش کرنا ہے۔
وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نےگھوٹکی میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں جو وفاق کی علامت تھے آج ان کی سیاست کا ملک میں وجود نہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی مسلسل 10 سال کی حکومت ہے، کیا آپ لوگوں کی زندگی میں بد حالی آئی یا خوشحالی ؟ وقت آگیا ہے سندھ کا سیاسی مفکر فیصلہ کریں کہ انہوں نے نیا راستہ اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میرا فیصلہ تھا عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لانی ہے، جب تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تب کہا گیا میں نے سیاسی خودکشی کرلی، سیاسی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ تبدیلی آنی ہے اور تبدیلی آگئی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تجزیے کیے گئے اگر عمران خان وفاق میں حکومت بنا بھی لیں تو پنجاب میں حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی، میرا پنجاب سے تعلق اور سندھ کے ساتھ رشتہ ہے، ملک میں رونما ہونیوالی تبدیلی تمام عوام دیکھ رہی ہے،2018 میں پونے 2 لاکھ سندھ کے لوگوں نے بلے پر مہر لگائی، سندھ کے لوگ شعور رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا میری سیاسی آنکھ سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہی ہے، اگلے جنرل الیکشن میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، چاہتا تھا عمران اسماعیل آج پارٹی ترانہ گائے لیکن اب آپ گورنر بن گئے ہیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved