Mar 30, 2019 10:30 pm
views : 478
Location : Sindh Assembly
Karachi- WWF Organizes Earth Hour 2019 in Sindh Assembly
کراچی، زمین سے محبت کے اظہارکیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا
زمین سے
محبت کے اظہارکیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا۔پاکستان
سمیت 180 ممالک میں آج رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات
ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔
ارتھ آور کے دوران تمام اضافی، فالتو لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے
تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا
سکے۔
ارتھ آور کی مناسبت سے رات ساڑھے 8 بجتے ہی سندھ اسمبلی کی تمام غیر ضروری بتیاں بجھاکر گلوبل
وارمنگ کا شعور اجاگر کیا گیا۔
ارتھ آور کو ورلڈ وائڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے 2007 میں متعارف
کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر
منایا جاتا ہے۔