Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 31, 2019 01:09 pm views : 474

Location : Domestic Place

Islamabad- PM expresses grief over students death in Bhakkar accident
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعظم کا بھکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے بھکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ  میں کہا ہے کہ اسکول سے آنے والی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی اموات بڑا نقصان ہے۔
وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دُعا اور متاثرہ خاندانوں کے اظہار تعزیت کیا۔بھکر میں پیش آنے والے حادثے میں نوجوان زندگیوں کا ضیاع نہایت صدمہ انگیز ہے,سکول سے واپسی کے دوران 6 بچیاں اور انکا رکشہ ڈرائیور حادثے کی نذر ہوگئے۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھکر کے علاقے جیسے والا کے قریب مسافر بس نے  طالبات کے رکشہ کو کچل دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں چھ طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد بس کے نیچے پھنس گئے تھے۔ جنہیں بس کے نیچے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ حادثے  میں جاں بحق ہونے والی طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آ رہی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر بھکر اور ڈی پی او نے براہ راست امدادی کاموں کی نگرانی کی۔
حادثہ کے بعد مقامی افراد نے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کرکے احتجاج کیا تھا جب کہ مشتعل مظاہرین نے رکشے کو کچلنے والی بس کو آگ لگا دی تھی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved