Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 31, 2019 04:16 pm views : 495

Location : Domestic Place

Lahore Road In Bad Condition.
  • Urdu

لاڑکانہ،عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، ان کی سیاست نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کالا قانون ہے، جو صرف سیاسی انتقام بنانے کے لئے ہے، عمران خان کی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، اور ان کی سیاست نیب سے شروع ہو کر نیب پر ہی ختم ہو جاتی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو لوگ  بیٹھے ہیں وہ آئین کے مخالف ہیں، دہشت گردوں کے سہولت کار وفاقی وزیر بن گئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق پر وزرا کو ہٹانےکے بجائے ایک اور سہولت کار وزیر بنا دیا گیا، نئے وزیر کا نام بے نظیر شہید کے قتل میں ہے، ملک کے مستقبل کیلئے کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام ان لوگوں کی شکلیں پہچانیں، وسائل اور ادارے عوام کے ہیں اور حکمران ان سے چھیننا چاہتے ہیں،  پنجاب، بلوچستان، سندھ سب کو کہہ رہا ہوں کہ یہ صوبوں کے وسائل چھیننا چاہتے ہیں،اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارے ملے لیکن وسائل اور پیسے نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا حق ہمیں دیں، آدھا خود خرچ کریں آدھا ہمیں دیں، سرخ لکیر عبور نہ کی جائے، ورنہ برداشت نہیں کریں گے اور کسی کو سندھ کے وسائل چھیننے نہیں دیں گے ۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہمیں عوام کی محبت جو ملی اس سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں، کاروان بھٹو کو ٹرین مارچ کہہ رہے ہیں، ہم تو اپوزیشن کر رہے ہیں لیکن مخالفین ہم سے اپوزیشن بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری میرے اور میں آصف زرداری کے ساتھ ہوں، زرداری بیک فٹ پر نہیں بلکہ ہم دونوں فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، صدر زرداری نے سندھ بھر کے دورے کئے، میں بھی کر رہا ہوں، نواز شریف نے بھی اسلام آباد لاہور مارچ کرکے مقاصد حاصل کیے تھے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved