Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 31, 2019 04:55 pm views : 503

Location : Domestic Place

Multan- Qureshi urges opposition parties to cooperate with government
  • Urdu

ملتان،سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں,شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی مدت ملازمت پوری ہورہی ہے اور سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر رہے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر ہیں سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا اُن کے حوالے سے کہنا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ عمدہ کارکردگی کی حامل اور ذی شعور خاتون ہیں، مشکل خارجہ امور میں مسکراتے ہوئے سامنا کیا، آج وہ ریٹائرڈ ہو رہی ہیں، نام نہیں کام دیکھا جاتاہے، ہمیں کام بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کی متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے دو تین گزارشات کیں، متحدہ سندھ اپوزیشن چاہتی ہے کہ سندھ حکومت ان سے نارواں سلوک نہ کرے، سندھ حکومت ان کو فنڈز نہیں دیتی اور متحدہ سندھ اپوزیشن کو اعتراض تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال ہوتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نہ ڈیل کے قائل ہیں اور نہ ڈھیل دیں گے، نیب ہمارے لوگوں کے خلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے، نیب سب کا احتساب کرنے کا استحقاق رکھتا ہے، نیب کے معاملات میں مداخلت کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں سب ریڈ لائنز کا احترام کرنا چاہئے، آج پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف اور اپوزیشن کو پھر دعوت دے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ پہلے ن لیگ اور پی پی دست و گریباں تھے آج ایک جھولی میں بیٹھ گئے، ووٹر پہچانتا، سب جانتا ہے، ووٹر سیاست دان کےکردار کو دیکھ کر اپنی رائے قائم کرتا ہے۔
مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 'عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں بڑھی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی آتے ہیں تاہم ایسے اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہےہیں جس سے مہنگائی نہ ہو'۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved