Mar 31, 2019 05:25 pm
views : 499
Location : Pakistan House
Karachi- PTI Govt Karachi package is only fraud,Mustafa Kamal
کراچی، سندھ کے حالات بہت مخدوش ہیں، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد سوچا تھا کہ سندھ میں تبدیلی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162ارب روپے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، میرا دعویٰ ہے کراچی کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں آئے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ کے بغیر اجلاس کررہے تھے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیا کے سامنے مصطفیٰ کمال کے پروجیکٹ پرتختی لگا کر آگئے، باغ ابن قاسم کی زمین واگزارہم نے کرائی تھی۔