Mar 31, 2019 08:03 pm
views : 489
Location : Agha khan Hospital
Karachi- PM Creates Problem Wherever He Goes, Saeed Ghani
کراچی،وزیراعظم جہاں جاتے ہیں وہاں مسائل کھڑے کردیتے ہیں،سعید غنی
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کا رویہ ایک بادشاہ والا تھا، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم بننے کے آٹھ ماہ بعد بھی عمران خان نے آئین کو نہیں پڑھا ہوگا۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی رہنماؤوں نے وفاق کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ وزیراعظم جہاں جاتے ہیں وہاں مسائل کھڑے کردیتے ہیں۔ وزیراعظم سے کسی نے فرمائش کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کیا جائے۔ یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے وزیراعظم بننے کے آٹھ ماہ بعد بھی عمران خان نے آئین کو نہیں پڑھا ہوگا۔
سعید غنی کے مطابق گورنر صاحب نے پہلے کہا کہ دو سو ارب کا بجٹ دیں گے مگر وفاق نے ایک سو باسٹھ ارب کراچی کیلئے دیا ہے۔ ایک سو باسٹھ ارب روپے آئیں گے کہاں سے؟ ہمارے ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ باغ ابن قاسم کا چار سے پانچ مرتبہ افتتاح ہوا ہے۔ میئر سے پوچھنا چاہیے کہ کون باغ ابن قاسم پر نظر رکھ کر بیٹھا تھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر صاحب کو گورنر کے پروٹوکول کا نہیں پتا، صدر صاحب پورا ایئرپورٹ خالی کروا کر ایئر پورٹ پر سوگئے اور تصویریں کھنچوالیں۔