Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 31, 2019 09:04 pm views : 461

Location : Agha khan Hospital

Karachi- Khawaja Izhar In Stable Condition After Operation
  • Urdu

کراچی،خواجہ اظہار الحسن کو کامیاب مائنیر سرجری کے بعد ریکوری روم میں شفٹ کر دیا گیا

گزشتہ رات ٹول پلازہ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو کامیاب مائنیر سرجری کے بعد ریکوری روم میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق سر اور کمر کے مہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔ گورنر سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سمیت دیگر سیاسی شخصیت نے خواجہ اظہار کی عیادت کی۔
گزشتہ رات سپر ہائی وے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی گھوٹکی سے واپسی پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ حادثے کے فوری بعد خواجہ اظہار الحسن اور ان کے محافظوں کو سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
متحدہ رہنماوں کے مطابق خواجہ اظہار کی سٹی سکین رپورٹ بھی تسلی بخش آئی ہے، معمولی سرجری کے بعد انہیں ریکوری روم میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی اورخیریت بھی دریافت کی، گورنر سندھ نے کہا کہ خواجہ اظہار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی خواجہ اظہار الحسن کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچے۔ فاروق ستار نے بتایا کہ سخت زخم آنے کے باعث خواجہ اظہار کا خون بہت بہا ہے۔
خواجہ اظہار کے ہمراہ زخمی ہونے والے گن مینوں کی حالت بھی اطمینان بخش بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریضوں کی طبیعت دیکھتے ہوئے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved