کراچی،گرمی کے ستائے شہریوں کا چھٹی کے روز ساحل سمندر کا رخ
چھٹی کا دن ہو اور کراچی کے شہری سیر و تفریح کیلئے نہ نکلیں نا ممکن بات ہے جبکہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے لئے ساحل سمندر سے بہتر تفریح گاہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔
شہر میں جاری شدید گرمی سے نبرد آزما ہونے کیلئے شہری اپنی چھٹی کا دن سمندر کے کنارے گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ یہاں ہے موج مستی اور سمندر کی اونچی اونچی موجیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کو انجوائے کرنےکیلئے سمندر سب سے اچھی جگہ ہے۔
سی ویو پر آئے شہریوں نے خوب میج مستی کی کوئی لہر وں سے کھیلتے دکھائی دیا تو کسی نے گھڑ سواری اور موٹر کار کے مزے بھی خوب لئے، سی ویو پر چٹ پٹےکھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان ایان کا کہنا تھا کہ آجکل بہت گرمی ہے اور چھٹی کا دن بھی تھا تو سوچا گھروالوں کے ہمراہ کہیں پکنک منانے چلے جائیں۔
بزرگ شخص ریاض الدین نظامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود لوگ سمندر مین نہا رہے ہیں جو نامناسب عمل ہے۔
ایک اور نوجوان احسن زیب کا کہنا تھا کہ گرمی میں یہاں آنے کے بعد فریش ہوگئے ہیں۔
احسن گل یہاں کا موسم اچھا ہے ہوائیں بھی ٹھنڈی چل رہی ہیں۔