Apr 01, 2019 09:36 pm
views : 369
Location : Different Places
Karachi- Hot Weather in City
کراچی،شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے
کراچی گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں موسم میں گرمی دیکھنے کو ملے گی اورکراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گرمی کی حالیہ لہر منگل تک برقرار رہے گی،طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گرمی سے بچنے کےلئے مشروبات زیادہ استعمال کئے جائیں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےایک شہری ولی محمد کا کہنا تھا کہ گرمی کے آغاز میں یہ صورتحال ہے تو بعد میں کیا ہوگا ۔
ایک طالب علم حمزہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں شہریوں اور حکومت کو ملکر کام کرنا چاہیے۔
ممتاز صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں اضافے کے سبب دنیا بھر میں گرمی میں اضافہ ہوا ہے۔