کراچی ،بلڈر کی جانب سے مبینہ فراڈ کئے جانے کے خلاف شہریوں کا احتجاج
کراچی میں بلڈر کی جانب سے مبینہ فراڈ کئے جانے کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا،احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھو ں میں لپے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھےاسموقع پر مظاہرین کی جانب سے بلڈر کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی،مظاہرین نے مبینہ فراڈ کرنے والے بلڈر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےمتاثرہ خاتون زنیرہ کاکہنا تھا کہ کہ ہم نے اپنی جمع پونجی جمع کرکے فلیٹ لیا تھا اورہم سے دھوکہ کیا گیا گھر کی چیزیں بیچ کر پیسے دیے تھے۔
مزمل قادری کا کہنا تھا کہ اظہار بلڈر کو فلیٹ کیلئےپیسے دیے تھے جبکہ اب وہ فرار ہے اور پولیس کی کارروائی بھی بہت آہستہ چل رہی ہے۔
احمد نواز کا کہنا تھا کہ اظہارالدین ہمیں قبضہ دینے کےلیے ٹال مٹول کررہا ہےاور ابھی تک قبضہ نہیں دیا گیا۔