Apr 01, 2019 10:41 pm
views : 473
Location : Domestic Place
Canada marks 5 years since end of Afghanistan mission.
افغانستان میں جنگ کے کینیڈین مشن کے اختتام کی پانچویں سالگرہ
افغانستان میں جنگ کے کینیڈین مشن کے اختتام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر
منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے کینیڈین عوام نیشنل وار میموریل میں جمع
ہوئی۔اس موقع پر ایک خاتون نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں
معلوم تھا کہ انکا بیٹاتھامس ویلش جنگ پر جانے کیلئے تیار ہے اسے تربیت دی
گئی او رانہیں اگست 2003کوایتھنا میں بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے سی نائن
گنر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ جس کے تقریبا تین ماہ بعد وہ واپس آئے
اور خود اپنی جان لے لی۔ 8مئی 2014کو انکی موت افغان جنگ میں خدمات سر
انجام دینے کے بعد کینیڈین فوجی کی خودکشی سے پہلی موت تھی۔تھامس کی والدہ
کو نیشنل سلور کراس مدر دو ہزار اٹھارہ کیلے نامزد کیا گیا ۔ تقریب میں
سرکاری اور فوجی افسران کی جانب سے جنگ کے غیر مرئی زخموں کا کھلا اعتراف
کیاگیا۔ کینیڈا کے چیف آف داڈیفنس اسٹاف جنرل جونا تھن وینس کا کہنا تھا کہ
ملک ابھی بھی افغانستان میں جنگ کے دوران جسمانی اور جذباتی طور پر زخمی
لوگوں کی بہتر طور پر دیکھ بھال کے حوالے سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ جنگ
میں کل 158کینیڈین مسلح افواج اور سات کینیڈین شہری شہید ہوئے تھے جبکہ
2001-2014تک چالیس ہزار سے زائد کینیڈینز نے افغانستان میں وردی میں فرائض
سر انجام دیے۔