Apr 01, 2019 10:43 pm
views : 509
Location : Domestic Place
Toronto Yoga Conference and Show
ٹورنٹو میں سہ روزہ یوگا کانفرنس
ٹورنٹو میں سہ روزہ یوگا کانفرنس اور شو کا انعقاد کیا گیا۔
میٹرو کنونشن سینٹر ٹورنٹو میں منعقدہ عالمی درجے کی اس یوگا کانفرنس میں
ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں تین سو زائد یوگا سے متعلق
اسٹالز لگائے گئے۔جہاں شرکا کو یوگا کی مختلف اقسام اور انکے فوائد کے بارے
میں آگاہ کیا گیا۔
ٹورنٹو یوگا کانفرنس فیکلٹی میں وسیع اقسام کی مہارات شامل ہیں جو کہ یوگا
کے مختلف شاخوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ تقریب میں مختلف اقسام کے سرگرمیاں کی
گئیں جن میں مشق اور مطالعہ ، حوصلہ افزائی ، تکنیکیں ، تربیت ،طریقہ کار
کی تعلیم، تشریح اعضاء ، فعلیات، فلسفہ ، اخلاقیات اور طرز زندگی شامل ہیں۔