Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 02, 2019 02:22 pm views : 470

Location : Domestic Place

Larkana- Deputy PMs fighting, economy being ruined, claims Bilawal
  • Urdu

لاڑکانہ،شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ملک کے ڈپٹی وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ملک کے ڈپٹی وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے اچھے رہنما ہیں انہیں ہماری شاگردی میں آجانا چاہیے، اگر وہ ہماری تربیت میں آجائیں تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔
نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کا حل کسی ایک فرد کے پاس نہیں بلکہ سب کو مل کر صوبے کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے، کم وسائل کو صحیح استعمال کرکے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان خود کو نوجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں لیکن ملک میں ڈپٹی وزیراعظم شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بنے ہوئے ہیں، عمران خان کو نوجوانوں کو آگے لانا چاہیے، عوام دشمن حکومت مزید نہیں چل پائے گی، میں نوجوان ہوں اور نوجوان سیاست کا دور ہے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے اچھے رہنما ہیں انہیں ہماری شاگردی میں آجانا چاہیے، اگر وہ ہماری تربیت میں آجائیں تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کی کس طرح مدد کریں، موجودہ حکومت ہمارے ہی جاری کردہ پروگرام کا نام تبدیل کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے، یہ پروگرام  2010ء میں قائم علی شاہ نے شروع کیا تھا، اب ہم سندھ کی خواتین کو سیاسی طور پر بھی مستحکم کریں گے، آئندہ حلقوں میں خواتین کی اجازت سے ہی امیدوار کو تیر کا نشان الاٹ کیا جائےگا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved