Apr 02, 2019 02:38 pm
views : 491
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Yousuf Raza Gillani summoned by NAB in money laundering case
اسلام آباد،اگر نیب نے گرفتار کرنا ہے تو کرلے،یوسف رضا گیلانی
مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں نیب روالپنڈی کی طلبی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔
یوسف رضا گیلانی کو آج نیب ہیڈ کوارٹر اولڈ بلڈنگ میں بلایا گیا تھا،جے آئی ٹی نے یوسف رضا گیلانی سے بھی تفتیش کی،یوسف رضا گیلانی کو 2 ہفتوں بعد پھر نیب نے طلب کیاہے۔
نیب ہیڈ کوارٹرکی اولڈ بلڈنگ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم جو گاڑیاں تحفے میں ملیں تھیں، وہ میں نے آصف علی زرداری اور نواز شریف کو دیدی تھیں،جبکہ وزیر اعظم کی حیثیت سے انہیں جو مختلف تحفے ملے تھے وہ نواز شریف کو دیے جس پر نیب نے بلایاانکا کہنا تھا کہ میں نے قوانین کے مطابق ہر فیصلہ کیا،پی پی پی عوام کی جماعت ہے جس نے آئین اور جمہوریت کی پاسداری کی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا اگر نیب نے گرفتار کرنا ہے تو کرلے، بلاول بھٹو زرداری کا منشور درست ہے،جس طرح اسکول میں سوال نامہ دیا جاتا ہے اسی طرح نیب نے سوال نامہ دیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپور، بلاول بھٹو، سابق وزیراعلی قائم علی شاہ بھی مبینہ جعلی بنک اکائونٹس کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔