Apr 02, 2019 06:39 pm
views : 410
Location : Sharif Medical City
Lahore- EX PM Nawaz Sharif's Medical Check up in Sharif Medical City
لاہور،شریف میڈیکل سٹی میں نواز شریف کا طبی معائنہ
سابق وزیراعظم نوازشریف کو ضمانت پر رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا لیکن ابھی تک علاج کا معاملہ ٹیسٹوں تک ہی محدود ہے۔
نواز شریف کا آج ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لیے گئے۔
نوازشریف کے چیک اپ کے لئے شریف میڈیکل سٹی کے سینئر ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دل کی بائیں شریان ٹھیک طور پر کام نہیں کررہی۔
ڈاکٹرز نے جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لیے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی گئی ہے، ہولٹر سے دھڑکن کی 24 سے 48 گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں، ان کا علاج پاکستان میں ہو بھی سکتا ہے یا نہیں، ابھی یہ کہنا بھی قبل ازوقت ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے تک ضمانت پررہائی ملی تھی۔