Apr 02, 2019 10:43 pm
views : 504
Location : Different Places
Karachi- Inflation in Pakistan hits 9.41 percent, highest in 5 years
کراچی،ملک میں مہنگائی 5 سال کی بلند ترین شرح کو پہنچ گئی
ملک میں ماہانہ بنیادوں پر 9.41 فیصد اضافہ کے ساتھ مہنگائی 5 سال کی بلند ترین شرح کو پہنچ گئی۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران مہنگائی 6.79 فیصد رہی جبکہ مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.41 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ا دارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی میں ایک اعشاریہ 42 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے مارچ تک مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد رہی ۔
ماہر معاشیات سعد ہاشمی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،جس میں اشیائے خوردونوش تشویشناک حد میں مہنگی ہوگئی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہوسکتی ہے لیکن مہنگائی کم یا زیادہ ہونے کی اہم وجہ روپے کی قدر بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی تھی جبکہ حکومت کو یوٹیلٹی اشیا کی قیمتیں بھی کم کرنی چاہئیں۔