کراچی،اہلیان کراچی کا حکومت سے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
اہلیان کراچی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت
کے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
مزیداضافہ کر دیاگیا ہے،پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا
کر دیا گیا،پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ
گئی ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی
ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں گیارہ روپے بانوے پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کا کہنا تھاتنخواہوں
میں اضافہ اس تناسب سے نہیں ہوتا جس تناسب سے مہنگائی بڑھتی ہےکوجودہ
حکومت بھی دوسری حکومتوں کی طرح عوام دشمن اقدامات کر رہی ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل غریب آدمی کی سواری ہے اب ایک عام آدمی کس طرح اپنے اخراجات کو پورا کرے گا۔