Apr 02, 2019 11:20 pm
views : 482
Location : Different Places
Karachi- Public Views About LOC Situation.
کراچی،بھارت کی جانب سے ایک او سی پربلا اشتعال فائرنگ پر شہریوں کی مذمت
ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار اور افواج پاکستان کے شا بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارتی فوج کے اس اقدام کو امن دشمنی قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی مختار احمد کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں غریب ملک ہیں دونوںکو غربت کے خاتمے کیلئے جنگ کرنی چاہیے پاکستان منتظر ہے کہ بھارت جنگ کے راستے کو چھوڑ دے،بھارت اگر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا تو پاکستان بھی اس جانب سوچ سکتا ہے۔
علی محمد بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ پر امن شہری آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارت کی ریشہ دوانیوں نے بہت سے عام لوگ شدیش متاثر ہوتے ہیں۔
محمد زاہد کاکہنا تھا کہ جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو اسے ختم کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوگا نیوکلیئر جنگ کے نتیجے میں نقصان دونوں ممالک کا ہوگا۔