لبرل ٹیم کی رکن بنے رہنے کی اجازت دی جانی چاہئے،جوڈی ولسن رے بولڈ
سابق وزیر انصاف اور اٹارنی جنرل جوڈی ولسن رے بولڈ کو لبرل کاکس سے ہٹانے
کیلئے دباؤمیں اضافے کے ساتھ ولسن رے بولڈ کا کہنا ہے کہ انہیں لبرل ٹیم کی
رکن بنے رہنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ہاؤس آف کامنز سے نکلنے کے بعد ولسن
رے بولڈنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں مانتی کہ مجھے میرے
کام کی وجہ سے اور وہ کام کرنے کی وجہ سے جو مجھے صحیح لگتا ہے ، کاکس سے
ہٹانا چاہیے ۔ ولسن رے بولڈ کی جانب سے پرائیوی کونسل کے کلرک مائیکل وینرک
کے ساتھ ایس این سی لا ویلن امور پر بات چیت کی خفیہ طور پر ریکارڈنگ کے
انکشاف اور پھر اس ریکارڈنگ کو جسٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کے بعد سے انکے
ساتھی انہیں کاکس سے نکالنے کیلئے عوامی سطح پر بات کررہے ہیں۔