Apr 02, 2019 11:23 pm
views : 481
Location : Different Places
Canada warming up twice as fast as rest of the world, and it’s ‘irreversible’ report
کینیڈا دنیا کے مقابلے میں دگنی تیزی سے گرم ہورہا ہے،رپورٹ
انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج کینیڈا کی نئی سائنسی رپورٹ کے مطابق کینیڈا
باقی دنیا کے مقابلے میں دوگنی تیز رفتاری سے گرم ہورہا ہے اور یہ گرمی
انتہائی ناقابل قبول ہے۔ یہ گرمی موسم سرما میں بھی تیز رفتاری سے بڑھ رہی
ہے جوکہ جنوبی کینیڈا میں زائد موسم سرما کی بارشیں اور شمالی کینیڈا میں
پرما فروسٹ کے پگھلنے اور کم سمندری برف کا سبب ہوگی۔ چالیس سے زائد
سائنسدانوں نے اس رپورٹ پر کام کیا اور انکا کہنا ہے کہ فضا میں گرین ہاؤس
گیس کے اخراج کو کم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس سے کینیڈا میں
دس گنا زیادہ شدید گرمی اور دوگنی طوفانی بارشیں ہوں گی۔ کینیڈا کی چینجنگ
کلائمٹ رپورٹ جو کہ موسمیاتی تبدیلی کی پہلی کینیڈا کی مخصوص ماڈلنگ ہے ،
اسی ہفتے سامنے آئی جب وفاقی لبرلز نے موسمیاتی تبدیلی کا منصوبہ کاربن
ٹیکس کا آغاز کیا۔ماحولیاتی وزیر کیتھرین مک کینا کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو
مفت میں آلودہ بنانے کا دور ختم ہوگیاہے۔