ٹورنٹو میں شہری ویکسینز کے اثر اورحفاظت کے متعلق غیر یقینی کا شکار
ٹورنٹو میں حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹ جو کہ آئندہ ہفتے شہر کے بورڈ آف
ہیلتھ میٹنگ میں پیش کی جائے گی ، اس میں ڈاکٹر ایلین ڈی ویلا نے نشاندہی
کی ہے کہ ویکسینیشن سے انکار اور مزاحمت عالمی صحت کیلئے دس بڑے خطروں میں
سے ایک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں بیس فیصد والدین ویکسین سے
کتراتے ہیں اور ویکسینز کے اثر اورحفاظت کے متعلق غیر یقینی کا شکار
ہیں۔
رپورٹ میں تحریر کیا گیا کہ ٹورنٹو پبلک ہیلتھ کو لوگوں کوہیلتھ ویکسین
ریٹس کی بہتری کیلئے تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا ۔ٹورنٹو پبلک
ہیلتھ کی ترجمان ڈاکٹرونیتا دبے کا کہنا ہے کہ اس وقت خسرہ شمالی امریکہ ،
یورپ اور دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جسکی وجہ ان علاقوں میں ویکسینیشن کی
شرح میں کمی ہے۔یکم اپریل تک دو کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ٹورنٹو پبلک ہیلتھ
کے مطابق ٹورنٹو کے پانچ سالہ اوسط کے مطابق ہر سال خسرے کے پانچ کیسز
رپورٹ ہوتے ہیں۔کونسلر جو کریسی جو کہ شہر کے بورڈ آف ہیلتھ کی صدارت کرتے
ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2019میں ہمیں حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینز کی اہمیت کو
دوبارہ اجاگر نہیں کرنا چاہئے۔ ماہ مارچ میں اینٹی ویکسینیشن اشتہارات
گریٹر ٹورنٹو کی متعدد نجی جائیدادوں پر بل بورڈز پر دیکھے گئے لیکن انہیں
جلد ہی ہٹا دیا گیا۔ کریسی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹی سی سمیت شہر کی
جائیدادوں پراینٹی ویکسین اشتہارات پر پابندی لگانا چاہیں گے۔ٹورنٹو پبلک
ہیلتھ کے مطابق ویکسین سے انکار کرنے والوں کی تعداد آبادی کے پانچ فیصد سے
کم ہے۔