ٹورنٹو میں بھنگ کا پہلا قانونی اسٹور عوام کیلئے کھول دیا گیا
ٹورنٹومیں بھنگ کے پہلے قانونی اسٹورکو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے،کوئن
اسٹریٹ ویسٹ اسٹرپ پر چار منزلوں پر مشتمل اسٹور پر گاہک پہلی مرتبہ کھلے
عام اور قانونی طور پر بھنگ کی خریداری کر سکتے ہیں ۔اسٹورکے مالک شہر میں
اس طرح کے مزید اسٹورز کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔
اسٹور پر خریداری
کیلئے کاؤنٹر پر اپنا نام بتاناہوتا ہے پھر چاہے وہ نام فرضی ہی کیوں نہ
ہو۔ یہ اسٹور ٹورنٹومیں منصوبہ بندی کے تحت قائم کیے جانے والے متعدد
اسٹورمیں سے پہلا ہے ۔ برامپٹن ،اونٹیریو اور برلنگٹن اونٹاریو میں بھی اس
طرح کے اسٹور کھول دیے گئے ہیں۔
الکحل اینڈ گیمنگ کمیشن ٓف اونٹیریوکے مطابق
جو اسٹورز آج کھلنے میں ناکام ہوں گے انہیں بارہ ہزار ڈالر سے زائد کا
ابتدائی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اکتوبر میں قانون سازی کے بعد اگرچہ رسد کے
مسائل نے اونٹیریو کینابس اسٹور کو پریشانی میں ڈال دیا ہے لیکن ہنی پوٹ کے
مالک بالکل بھی فکر مند نہیں۔وہ25اسٹورز کیلئے لائسنس کی حد کے حکومتی
فیصلے پر پُر اعتماد ہیں اور سمجھتے ہیں کہ حکومت مزید لائسنس شدہ پروڈیوسر
لانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔