Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 03, 2019 04:45 pm views : 426

Location : Domestic Place

Islamabad- FM Qureshi regrets world's silence on Occupied Kashmir
  • Urdu

اسلام آباد،بھارتی وزیراعظم کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے قومی قیادت کو تیار رہنا ہوگا،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے قومی قیادت کو تیار رہنا ہوگا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل میں زندگی بسر کر رہے ہیں، نامساعد حالات کے باعث کشمیری جدوجہد آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں کا نعرہ ہے لے کر رہیں گے آزادی توڑ کر رہیں گے زنجیریں،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو مسلسل پامال کیا جارہا ہے لیکن دنیا سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، پلوامہ واقعات کے بعد بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور جب جارحیت کے بادل منڈلا رہے تھے ہم نے سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قیادت کو تیار رہنا ہوگا،
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادتوں سے رابطے کیے، آصف زرداری اور شہباز شریف سے فون پرمشاورت کی، سیاسی قیادت کا رویہ منفی نہیں تھا مگر ہچکچاہٹ تھی اور میں سمجھ سکتا ہوں ہچکچاہٹ کیوں تھی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved