اسلام آباد،وزیرعظم جلد مہمندڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، وفاقی وزیرآبی وسائل
وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیرعظم جلد مہمندڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاڈیم کےلیےبہت اچھاکرداررہا، مہمندڈیم کےسنگ بنیادپر ان کوبلائیں گے، حکومت کووراثت اور جہیزمیں لمبے چوڑے قرضےملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاق نے پانی سے متعلق جو بھی کرناہوگا کرےگا، مہمند ڈیم کا کام شروع کرا چکے ہیں، وزیرعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، حب ڈیم سے پانی کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کشمیرکےعوام بھی ہمیں باقی پاکستان کی طرح عزیزہیں، سندھ میں غیرقانونی ٹینکرزمافیاکیخلاف کارروائی کریں گے ، آزادکشمیر کے لیے سیاست سے بالا ہوکر کام کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا آج ہم نےآزادکشمیرہائیڈل پروجیکٹ کامسئلہ حل کردیا، آزادکشمیر سے بھی ایک روپے10پیسے فی یونٹ پیسے لیں گے، نیلم جہلم سے بجلی کی پیداوار 103فیصد جو استعداد سے زیادہ ہے، آزادکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت ہے، ہم سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر کام کررہےہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ حکومت نےقرضوں کاجوبوجھ چھوڑاانشااللہ ختم کریں گے، حکومت کووراثت اورجہیزمیں لمبےچوڑےقرضے ملے، جن قرضوں کاسوددےرہےوہ پی ٹی آئی نےنہیں لیے، حکومت عوام کوہرمعاملےپراعتمادمیں لےرہی ہے،انھوں نے مزید کہا ذاتی طورپراٹھارویں ترمیم کےبعض نکات پراعتراض ہے، اولین ترجیح عوامی مسائل کاہنگامی بنیادوں پرحل ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ عوامی مسائل پربلاتفریق تعاون ہوگا۔