لاہور،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نجی ہسپتال میں دل اور گردوں کا ایم آر آئی
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نجی ہسپتال میں دل اور گردوں کا ایم آر آئی مکمل کر لیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق گردن اور دماغ میں خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے یہ ٹیسٹ کرائے گئے۔
میاں نواز شریف اپنے ذاتی معالج ڈاکٹڑ عدنان کے ہمراہ گلبرگ کے نجی ہسپتال پہنچے اور وہاں سوا دو گھنٹے تک دل اور گردوں کی ایم آر آئی کروائی،میاں نواز شریف تمام ٹیسٹ کروانے کے بعد واپس جاتی امرا روانہ ہو گئے۔
واضح رہے اس سے قبل نواز شریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس جانا تھا، مگر شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین خراب ہے جبکہ ایم آر آئی مشین کو فعال کرنے میں ایک ہفتہ کا وقت لگ جائے گا جس کے باعث نوازشریف کا ایم آرآئی ٹیسٹ شریف میڈیکل کمپلیکس کے بجائے نجی ہسپتال میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتے سے شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایم آر آئی مشین خراب ہے۔