جسٹن ٹروڈو نے جوڈی ولسن رے بولڈ اورجین فلپوٹ کو لبرل کاکس سے باہر نکال دیا
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جوڈی ولسن رے بولڈ اورجین فلپوٹ کو لبرل کاکس سے باہر نکال دیا اور کہا کہ دونوں سابق کابینہ وزراء پر بھروسہ ٹوٹ چکا ہے۔ ٹروڈو نے اوٹاوا میں لبرل کوکس کو بتایا کہ دونوں اس میں نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ کاکس پر اعتماد کا اظہار نہیں کر سکے۔ٹروڈو نے کہا کہ وہ اقتدار میں اس عزم کے ساتھ آئے تھے کہ وہ لبرل میں آپس کی لڑائی ختم کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری جنگیں پارٹیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں کیونکہ وہ کینیڈین عوام کویہ یقین دلاتی ہیں کہ سیاستدان عوام کی خدمت سے زیادہ پارٹی کی اندرونی سیاست پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ خفیہ طور پر ریکارڈنگ کسی بھی سیاستدان کیلئے غلط ہے ۔انہوں نے اسے بے ضمیر حرکت قرار دیا کہ اٹارنی جنرل ملک کے اعلیٰ شہری افسر کے ساتھ بات چیت کو ریکارڈ کریں ۔