Apr 03, 2019 11:09 pm
views : 487
Location : Domestic Place
Nearly 900 Canadians found in Panama Papers, but no charges have yet been laid
پاناما پیپرز لیک کے تین سال بعد نو سو کے قریب کینیڈینز سے متعلق انکشاف
پاناما پیپرز لیک کے تین سال بعد کینیڈا کی ٹیکس ایجنسی نے نو سو کے قریب لوگوں اور کاروباری اداروں کی کاغذات میں شناخت کی ہے اور پانچ مجرمانہ تحقیقات جاری ہیں لیکن اب تک کوئی الزامات نہیں لگائے گئے۔ کینیڈا ریونیو ایجنسی تین اپریل 2016کو پاناما کی قانونی کمپنی موسیک فونسیکاکی جانب سے انکشاف کی جانے والی معلومات کی تحقیقات کے حوالے سے نئی تفصیلات فراہم کررہی ہے ۔
ایجنسی کے مطابق اب تک894کینیڈینز پیپرز میں انکی شناخت ہوچکی ہے جن میں انفرادی شخصیات ، کاروباری ادارے اور تنظیمیں شامل ہیں اور ان میں سے525 ، سی آر اے سے اپنی فائلز پر نظر ثانی کروا چکے ہیں۔کینیڈا کی ٹیکس ایجنسی کا کہناہے کہ اس نے 116آڈٹس مکمل کیے ہیں جسکے نتیجے میں وفاقی ٹیکسوں اور جرمانوں میں 15ملین ڈالر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ تاہم ان کاوشوں کے باوجود لیک میں انکشاف کیے جانے والے مواد سے متعلق کینیڈا میں کسی قسم کے مجرمانہ الزامات نہیں لگائے گئے ہیں۔
نیشنل ریونیو منسٹر کا کہنا ہے کہ حکومت بیرون ملک ٹیکس چوریوں پر کریک ڈاؤن کررہی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 77ملین ڈالر کے مبینہ کیس میں دو ریسرچ وارنٹ پر کارروائی کی گئی ۔