Apr 03, 2019 11:18 pm
views : 497
Location : Domestic Place
Karachi- Special Prays for Shab e Mairaj
کراچی، شب معراج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
ملک بھر کی طرح عروس البلاد میں بھی آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
امت مسلمہ رات بھر نوافل ، ذکر اور خصوصی عبادت میں گزار رہے ہیں جبکہ علمائے کرام معجزہ معراج شریف کے فضائل پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
شب معراج آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ مساجد میں عبادات ، نوافل ، روحانی محافل ، میلاد ، ذکر ، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آج کی شب سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کو ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی ۔ اسی شب اللہ تعالیٰ نے 5 نمازوں کا تحفہ نبی کریم ﷺ کو عطا کیا ۔ امت مسلمہ آج رات بھر نوافل ، ذکر اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے ۔
علمائے کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس موقع پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی ، بقا اور ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی مسجد کے پیش امام سید کاظم حسین شاہ سبز واری کا کہنا تھاکہ معراج کے موقع پر اللہ پاک نے نبی مہرباں ﷺ کو اپنے قرب خاص میں بلایا۔